
تعارف مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سانکھی بسنت رائے،ضلع گڈا(جھارکھنڈ)
ہندوستان میں اسلام کی بقا اور تحفظ کے لئے ہمارے علماء نے مدارسِ اسلامیہ کا ایک طویل سلسلہ قائم کیا۔سلطنت مغلیہ کے زوال کے بعد مغربی تہذیب و تمدن کا جو سیلاب اس ملک میں امڈ چلا آرہا تھا۔ اس طوفانی سیلاب میں انھوں نے اپنے روشن ضمیرسے یہ بھانپ لیا تھا کہ ملت اسلامیہ کو اس ملک میں اپنے خصائص و امتیازات کے ساتھ اگر رہنا ہے تو مدارس اسلامیہ کے قیام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جس کی سب سے پہلی کڑی دارالعلوم دیو بند ہے اُس کے بعد مظاہر علوم سہارنپور اور ندوۃ العلماء لکھنؤ ہے ۔انھیں سلسلے میں سے ایک مبارک کڑی مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سا نکھی بسنت رائے بھی ہے جس کی سنگ بنیاد ۱۳۸۱ھ مطابق ۱۹۶۳ءمیں فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی ؒکے مبارک ہاتھوں سے رکھا گیا۔ اس مدرسے کے لئے ایک نیک خاتون بی بی کر یمن خالہ مکھیا انور علی مرحوم نے لب روڈ اپنی قیمتی زمین وقف کی الحمد للہ اس مدرسہ نے روز اول سے ہی جہالت وضلالت کا خاتمہ کرنے اور قرآن و سنت کی ترویج واشاعت میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔اسی خدمات اور تعلیمی میدان میںنمایا کار کردگی کی وجہ سے صوبہ جھارکھنڈ کے معیاری مدرسوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ فی الوقت یہاںدینیات اور درجہ حفظ کے علاوہ فارسی سے عربی چہارم تک کے طلباء زیر تعلیم ہیں ، اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی اچھا انتظام کیا گیا ہے تاکہ طلبہ دینی علوم میں بھرپور ترقی کرے اور دنیوی میدان میں بھی پیچھے نہ رہے۔ دارالاقامہ کے طلباءکی تعداد تقریبا تین سو ہیں جن کو ۱۵؍ معتمد ذی استعداد اساتذہ کی خدمت حاصل ہیں۔مدرسہ کے موجودہ سکر یٹری نمونہ اسلاف حضرت مولانامبارک حسین صاحب قاسمی خلیفہ مولانا نیاز محمد صاحب میواتی مجاز حضرت شیخ الاسلام حسین احمد مدنی ؒ ہیں، جنکی قیادت میں مدرسہ تعلیمی و تعمیری ہر لحاظ سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ طلبہ کرام یہاں کےچشمہ سے فیض یاب ہوکر دار العلوم دیوبنداورمظاہر العلوم سہارنپور اور دیگر اداروں کا رخ کرتے ہیں، وہاں سے تکمیل علوم کے بعد بہت سے فضلاء ملک و ملت کی بیش بہاخدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک کے کونے کونے میں اشاعت دین کا کام کر رہے ہیںاس چمن کوسینچنےسنوارنے اورمدرسہ کو ترقی دینے میں جن حضرات کی مسلسل جدوجہد اور سعی پیہم شامل ہیں ۔
ان میں سے مولانا امید علی مرحوم نیموہاں، مولانا انور علی مرحوم نیموہاں ،حاجی عبد الطیف مرحوم باگھاکول،مکھیا انور علی مرحوم باگھاکول،لیاقت حسین مرحوم باگھاکول،مولانا خلیل الرحمٰن کیتھ پورہ،ماسٹر زبیر صاحب باگھاکول،مولانا شمس الحق صاحب لوچنی، مولانا خلیل صاحب بیلڈھیہ کے نام بطور خاص قابل ذکر ہے۔ اس مدسہ کے احاطہ میں ایک وسیع دو منزلہ خوشنما مرکزی جامع مسجد ہے
شعبہ جات مدرسہ ہٰذا
في الوقت مختلف شعبہ جات ہیں:
(۱) شعبۂ ابتدائیہ : اس شعبہ میں چھوٹے بچوں کو حروف کی شناخت اور حروف کی ادائیگی پر توجہ دی جاتی ہے اور مکمل قواعد واجراء کےساتھ نورانی قاعدہ کی تعلیم دی جاتی ہے نیز کلمہ دعائیں ، احادیث اور نماز کی عملی مشق کرائی جاتی ہے۔
(۲)شعبۂ ناظرہ : اس شعبہ کے تحت طلباء کو ناظرہ قرآن کریم صحیح مخارج اور ادائیگی صحت کے ساتھ پڑھائی جاتی ہے، نیز دینیات کی مکمل تعلیم دی جاتی ہے۔
(۳)شعبۂ حفظ قرآن: اس شعبہ میں طلباء کو قرآن کریم حفظ کرانے کیلئے ماہر تجربہ کار اساتذہ اکرام مقرر ہیں۔
(۴) شعبۂ فارسی: اس شعبہ میں فارسی کی درسی کتب پڑھائی جاتی ہے جس میں قواعد فارسی کے ساتھ پڑھنا اور لکھنا بھی سکھایا جاتا ہے۔
(۵) شعبۂ عربی: عربی اول سے عربی ششم تک دارالعلوم کے نصاب کے مطابق تعلیم کا مکمل نظم ہے۔
(۶) شعبۂ تقریر و تحریر: اس دور میں اگر تقریر و تحریر کی صلاحیت نہ ہو تو اس آدمی کو گونگا سمجھا جاتا ہے اس لئے اس عیب کو ختم کرنے کے لئے ’’تقویۃ اللسان‘‘ کے نام سے ایک انجمن قائم ہے۔پنج شنبہ کی شب میں طلبہ چند جماعتوں میںمنقسم ہوکر طلبہ تقریریں مشق کرتے ہیں اور کتب بینی کا ذوق پیدا کرنے کے لئے ایک لائبریری بھی ہے جس میں طلبہ کے استفادہ کے لئے کتابیں موجود ہیں۔
(۷) شعبۂ علوم عصریہ: اس شعبہ کے تحت مدرسہ تمام طلبہ کو ہندوستان کا ایک اچھا شہری بننے اور انہیں ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ہندی ،انگریزی،سائنس،حساب،جغرافیہ اور دیگر ضروری علوم کی جانکاری دی جاتی ہے۔
(۸) شعبۂ نشر واشاعت: اس شعبہ کے تحت تمام اشاعتی پروگرام کو عملی جامہ پہنایاجاتا ہےاشتہارات،اور کتابچہ،تعارفی لیٹریچر،کلینڈر،طبع رسیدات وغیرہ کا نظم اسی شعبہ کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔
Services We Offer
Publication Department
The Publication Department in a madrasa plays a crucial role in producing, disseminating, and managing...
Read MoreNaazra Department
The Nazra Department in a madrasa is dedicated to teaching students the correct recitation of...
Read MorePrimary Department
The Primary Department in a madrasa is dedicated to providing a foundational education that combines...
Read MoreArabic Department
Welcome to the Arabic Department A complete education according to the curriculum of the religious...
Read MoreFaarsi Department
The Farsi Department is dedicated to teaching and promoting the Persian language (Farsi). This department...
Read MoreDepartment of Hifz-e-Quran
This department focuses on helping students commit the entire Quran to memory, often with the...
Read More